BREAKING NEWS

Category 5

Category 6

Category 7

Category 1

Category 2

Category 3

Category 4

Monday 8 January 2024

رقیہ نجف جو کرم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ہلاک

 رقیہ نجف

،تصویر کا ذریعہCOURTESY MARIA BUSHRA

  • مصنف,محمد زبیر خان
  • عہدہ,صحافی

رقیہ نجف آسڑیلیا سے آنے والے اپنے بھائی ڈاکٹر قیصر کو ملنے 10 دن کی چھٹیوں پر پارہ چنار آئی تھیں جس کے بعد واپسی پر خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں اس مسافر کوچ پر فائرنگ ہوئی جس میں وہ اپنے بھائی اور والد کے ہمراہ سوار تھیں۔

پشاور کے انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ سائنس میں زیرِ تعلیم رقیہ نرسنگ میں اپنا ایم ایس مکمل کرنے کے بعد آبائی علاقے پارہ چنار میں ہی خدمات سر انجام دینا چاہتی تھیں۔ ان کے استاتذہ کے مطابق وہ انتہائی قابل طالبہ تھیں جو مریضوں کی مدد کے لیے ہر وقت دستیاب رہتی تھیں۔

گذشتہ روز لوئر کرم میں مسافر کوچ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ میں چار افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش میں اسے دہشتگردی کا واقعہ قرار دیا جس میں دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعے میں رقیہ ہلاک جبکہ ان کے بھائی اور والد زخمی ہوئے ہیں۔

رقیہ نجف کے چچا زاد بھائی عارف حسین کے مطابق رقیہ کے سوگواران میں سات بہن بھائی اور والدین شامل ہیں۔

 
Copyright © 2013 Historicfacts
Shared by Themes24x7Powered byBlogger